لاہور( این این آئی)لاہور آٹاچکی اونرز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں 4روپے اضافہ کردیا جس کے بعد چکی کے آٹے کی 64روپے فی کلو پر فروخت شرع ہو گئی ۔ ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی ملک او رجنرل سیکرٹری عبد الرحمان نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران چالیس کلوگندم کی قیمت میں 200سے250روپے تک اضافہ ہو اہے اور گندم کی قیمت 2ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ۔
حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت ، گیس، پیٹرول او رخصوصاًبجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی وجہ سے کھلے چکی آٹے کی تیاری کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے کھلے چکی آٹے کی قیمت میں تبدیلی نا گزیر ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے متفقہ طو رپر فیصلہ کیا ہے کہ ہفتہ سے چکی کاآٹافی کلو قیمت 4روپے اضافے سے 64روپے اور2560روپے فی من فروخت ہوگا ۔