ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایف بی آر نے گزشتہ چھ ماہ میں کتنے ہزار ارب ٹیکس کی مد میں وصول کئے، شبر زیدی سب سامنے لے آئے

datetime 3  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیوشبرزیدی نے کہاہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران 2ہزار80ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی گئی،پانچ برآمدی شعبوں سے بھی تقریباً71ارب روپے وصول ہوئے ہیں،شناختی کارڈ کی شرط31 جنوری کے بعد نافذ العمل ہوگی۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے محصولات کے نئے ہدف مقررکئے ہیں،جیولری کی صنعت کو بھی دستاویزی شکل دینے کاطریق کاروضع کیاجائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت ریستورانوں پرسیلز ٹیکس کانظام متعاف کرائے گی جو صارفین سے 16فیصد ٹیکس وصول کررہے ہیں

لیکن وہ سرکاری خزانے میں ٹیکس جمع نہیں کراتے،لوگ بل کی ادائیگی سے پہلے اس پر سیلز ٹیکس نمبر ضرور دیکھیں، ریسٹورنٹس میں پوائنٹ آف سیلز سسٹم لگا رہے ہیں، رسید پر سیلز ٹیکس نمبر نہ ہو تو سیلز ٹیکس ادا نہ کریں۔ایک اورسوال پرشبرزیدی نے کہاکہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبارکے بعض حصوں میں گنجائش موجودہے جہاں جانچ پڑتال کاموثرنظام درکار ہے۔یہاں ایویلیوایشن ابھی کم ہے،ایویلیوایشن کے عمل کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہر ٹرانزیکشن کو مارکیٹ ویلیو کے 85 فیصد تک لے کر جائیں گے۔ شادی بیاہ سے جڑے کاروبار کو بھی دستاویزی بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…