لاہور(این این آئی)40ہزار کے بے نامی بانڈز بند کرنے کے حکومتی فیصلے کے بعد پانچ ماہ میں عوام نے 232 ارب روپے کے بانڈز فروخت کر ڈالے۔معیشت کو دستاویزی بنانے کی خاطر حکومت نے مئی 2019 میں 40 ہزار روپے مالیت کے بے نامی بانڈز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔مئی 2019 میں بانڈز میں کل سرمایہ کاری جو 951 ارب روپے تھی کم ہوکر اکتوبر 2019 میں 719 ارب روپے
تک محدود رہ گئی۔ اس دوران سب سے زیادہ 40 ہزار روپے مالیت کے بانڈز فروخت ہوئے۔ پانچ ماہ کے دوران 40 ہزار والے بانڈز میں سرمایہ کاری 258 ارب روپے سے کم ہوکر 26 ارب روپے تک باقی رہ گئی۔دوسری جانب نام سے رجسٹرڈ 40 ہزار کے بانڈز میں سرمایہ کاری 6 ارب 10 کروڑ روپے سے بڑھ کر 16 ارب 90 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔