کراچی(این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز جمعرات کو بھی زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید1080.76پوائنٹس کے اضافے سے42ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 42480.76پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ78.15فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب59ارب66کروڑ33لاکھ روپے بڑھ گئے
اور کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 24.67فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی بھرپور خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی تیزی دیکھنے میں آئی جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس کی 42ہزار کی نفسیاتی بحال ہوگئی اور انڈیکس42545پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیاتاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث 42500کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہااورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس1080.76پوائنٹس کے اضافے سے42480.76پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 540.70پوائنٹس کے اضافے سے 19538.61پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 593پوائنٹس کے اضافے سے29872.79پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 380کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 297کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ72میں کمی اور11میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں ایک کھرب59ارب66کروڑ33لاکھ روپے کا اضافہ ہواجس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر 80کھرب 43ارب 70کروڑ18لاکھ روپے ہوگیا۔گزشتہ روز41کروڑ23لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جو بدھ کی نسبت8کروڑ16لاکھ شیئرز زائد ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت200روپے کے اضافے سے بڑھ کر8250روپے اورکولگیٹ پامولو کے حصص 119.95روپے کے اضافے سے 2519.95روپے ہوگئی جب کہ فیصل اسپننگ اور ای ایف یو لائف ایسسر کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب 14روپے اور9.50روپے کی کمی ہوئی جس سے فیصل اسپننگ کے حصص کی قیمت 266روپے اور ی ایف یو لائف ایسسر کے حصص کی قیمت 212.15روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک،بینک آف پنجاب،فوجی فوڈز،یونٹی فوڈز،پاک الیکٹران،صدیق سنز،ورلڈ کال ٹیلی کام،میپل لیف،ایونشن اور پاک پٹرولیم کے شیئرز نمایاں رہے۔