اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حریم شاہ اور صندل خٹک کے بھارتی شخصیت سے تعلق کا انکشاف کر دیا گیا۔ اس بات کا انکشاف مبشر لقمان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا۔ مبشر لقمان نے کہاکہ میرا حریم شاہ اور صندل خٹک سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سب سے پہلے میرے جہاز کے ساتھ ویڈیو لیک ہوئی،
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حریم شا ہ اور صندل خٹک میری مرضی کے بغیر والٹن ائیر پورٹ میں میرے جہاز میں بیٹھی جس کے خلاف میں نے والٹن ائیر پورٹ مینیجمنٹ سے پوچھا اور ان کے خلاف شکایت بھی جمع کروائی۔میں نے ایف آئی اے سائبر ونگ میں بھی شکایت کی۔ انہوں نے کہاکہ یہ دونوں اکیلی نہیں ہیں، یہ پورا ایک گروپ ہے جو کام کر رہا ہے، مبشر لقمان نے کہا کہ صندل خٹک اور حریم شاہ کے بھارت سے تعلقات ہیں، انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے دبئی میں جس ہوٹل میں قیام کیا وہ انتہائی مہنگا ہے،اس کے علاوہ وہ ایمریٹس کی بزنس کلاس میں گئیں، وہاں پر وہ میلینیم ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہیں، تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا کہ جب میں نے معلوم کیا تو مجھے خبر ملی کہ ان دونوں لڑکیوں کے وہاں انڈین سے تعلقات ہیں جو کہ ان کی وہاں شیخوں اور دیگر سے ملاقاتیں کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں حریم شاہ اور صندل کی شیخوں کے ساتھ تصویریں بھی وائرل ہو چکی ہیں، انہوں نے کہاکہ مجھ سے ایف آئی اے اور دوسرے ملکی اداروں نے بھی رابطہ کیا کہ ہمیں ان کے بھارتی تعلقات کی معلومات موصول ہو رہی ہیں، آپ ہماری رہنمائی کریں کہ آپ کے پاس کیا تفصیلات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر لگائے جانے والے سارے الزامات غلط ہیں اور ان تمام الزامات کے پیچھے کسی ایک شخص کا نہیں بلکہ ایک گروہ کا ہاتھ ہے، کون سا گروہ، ملکی یا غیر ملکی، اس بارے سینیئر تجزیہ نگار و اینکر نے کسی قسم کا کوئی انکشاف نہیں کیا۔