اسلام آباد (این این آئی) چین کی جانب سے پاکستان سے گوشت در آمد کر نے کا امکان ہے ۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق چین کا پاکستان سے گوشت درآمد کرنے کا امکان ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ چینی فوڈ انسپکٹرز کا وفد
جلد پاکستان کا دورہ کریں گا۔ ذرائع نے بتایاکہ چینی حکام پاکستانی مذبیحہ خانوں اور گوشت کی پروسیسنگ کا جائزہ لیں گے ۔ذرائع کے مطابق چین گوشت کی بہت بڑی مارکیٹ ہے پولٹری مصنوعات کی برآمدات جلد شروع کی جا سکتی ہیں ۔