اسلام آباد (این این آئی)پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔نو ٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 25 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ۔لائیٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 10 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔دوسری جانب حکومت نے ماہ جنوری 2020کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔
اوگرا نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے 56 پیسے کا اضافہ کر دیاگیا۔جنوری کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 151.82روپے مقررکر دی گئی ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 277 روپے 79 پیسے کا اضافہ کیا جبکہ ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلوسلنڈر کی قیمت 1791.48 روپے مقرر کر دی گئی ۔یاد رہے کہ دسمبر میں گھریلوسلنڈر کی قیمت 1513.69 روپے مقررتھی۔