اسلام آباد(این این آئی)وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کی معاشی کارگردگی پر اسسمنٹ رپورٹ جا ری کر دی۔ترجمان وزات خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کا فرسٹ ریویو مکمل ہونے پر اسسمنٹ رپورٹ جا ری کی، جس میں آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ
پاکستان کا اصلاحاتی پروگرام ٹریک پر ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کے اصلاحاتی پروگرا م کے نتائج سامنے آرہے ہیں، آئی ایم ایف نے رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ کاروباری ماحول میں بہتری آئی ہے، پاکستان کی معیشت میں بہتری اور مالی استحکام کے لیے فیصلہ کن پالیسی پر عمل درآمد شروع ہوا ہے۔