لاہور( آن لائن ) حکومت نے کہا ہے کہ مول گیس فیلڈ سے سپلائی کی فراہمی اور ریگیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس( آر ایل این جی) کی اضافی مقدار کی فراہمی کے بعد صنعتی شعبے خاص طور پر پنجاب میں قدرتی گیس منگل ( 31 دسمبر ) سے فراہم کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل ) میں سرکاری ذرائع کے مطابق نظام میں آر ایل این جی کی
مسلسل سپلائی کے بعد آئندہ ہفتے میں کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) سیکٹر میں بھی سپلائی کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ زیرو-ریٹڈ درآمدی صنعت ( کارپٹس، ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل گڈز اور لیدر) کو گیس کی سپلائی جاری ہے لہذا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ صنعتی شعبے میں آر ایل این جی کی سپلائی 31 دسمبر سے بحال کی جائے گی۔ مذکورہ فیصلہ مول گیس فیلڈ سے سپلائی کی فراہمی اور آر ایل این جی سپلائیمیں اضافے کے پیشِ نظر کیا گیا‘۔ اس کے بعد سی این جی اسٹیشنز کی سپلائی بھی جلد بحال کی جائے گی، رواں برس دسمبر ریکارڈ کم ترین درجہ حرارت کی وجہ سے صنعتوں، سی این جی کے شعبوں اور کچھ پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی معطل یا سپلائی کی جانے والی گیس کی مقدار میں کمی کی گئی تھی ‘۔انہوں نے کہا کہ ’ موسم میں تیزی سے تبدیلی کی وجہ سے گزشتہ برس دسمبر میں صرف 150 ایم ایم سی ایف ڈی کے مقابلت میں رواں ماہ کے آخری ہفتے میں گھریلو صارفین کو آر ایل این جی سپلائی میں 500 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ کرنا پڑا تھا‘۔وزارت توانائی( پاور ڈویڑن ) میں ایک عہدیدار کے مطابق اس وقت کمپنی 2 ہزار ایک سو 48 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کررہی ہے، جس میں 958 ایم ایم سی ایف ڈی مقامی گیس، ایک ہزار 75 ایم ایم سی ایف ڈی اور سسٹم میں پریشر لائن گیس میں اضافے کی وجہ سے 115 ایم ایم سی ایف ڈی گیس شامل ہے۔