بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

’’ پاکستان نے پہلی سہ ماہی میں تمام معاشی اہداف حاصل کر لئے‘‘  مہنگائی کی شرح میں کمی کا عندیہ ،آئی ایم ایف  نے مستقبل کی پیش گوئی کر دی

datetime 24  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے مشن چیف رمریزریگو نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایکس چینج ریٹ مستحکم ہونے کے باعث مہنگائی میں کمی ہو سکتی ہے۔  آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے ہی ایگزیکٹو بورڈ نے ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا ہے جس کے مطابق پاکستان نے پہلی سہ ماہی میں تمام معاشی اہداف حاصل کر لئے ہیں۔رمریزریگو نے بتایا ہے کہ پاکستان کی معاشی ٹیم دیگراہداف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے تاہم اسے پاورسیکٹرمیں گردشی قرض کا سامنا ہے

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں افراط زر کی شرح میں ٹھہراؤ آگیا ہے، مارکیٹ اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے تاہم پاکستان کو اسٹرکچرل اصلاحات پر زوردینا ہو گا۔ آئی ایم ایف کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح کم ہے لیکن مثبت ہے، مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہو رہی ہے۔عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہونے والے  جائزہ اجلاس میں معاشی کارکردگی سے مطمئن ہیں، پاکستان کی معاشی کارکردگی سے بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…