جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

مقامی ریفائنریوں میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداوار میں کمی کے باوجود درآمد میں نمایاں اضافہ

datetime 23  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مقامی ریفائنریوں میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداوار میں کمی کے باعث نومبر کے دوران ہائی سپیڈ ڈیزل کی در آمد میں 99فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق نومبر میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی کھپت میں 4فیصد کی کمی کے باوجود اس کی در آمد میں 99فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 3لاکھ5ہزار ٹن سے زائد ہائی سپیڈ ڈیزل در آمد کیا گیا جبکہ

اکتوبر میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی در آمد1لاکھ53ہزار ٹن سے زائد رہی تھی،ہائی سپیڈ ڈیزل کی در آمد میں نمایاں اضافہ مقامی ریفائنریوں میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداوار میں کمی کو ظاہر کرتا ہے،نومبر میں پٹرول کی در آمد 14فیصد کمی سے 4لاکھ5ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ اکتوبر میں پٹرول کی در آمد 4لاکھ73ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی تھی،انڈسٹری ذرائع کے مطابق نومبرمیں پٹرول کی کھپت میں بھی کمی کا رجحان رہا،خام تیل کی در آمد میں بھی نومبر کے دوران 9فیصد کی کمی رہی اور مجموعی طور پر 7لاکھ23ہزار ٹن خام تیل در آمد کیا گیا جس میں سے 2لاکھ27ہزار ٹن سے زائد خام تیل بائیکو کی سنگل پوائنٹ مورنگ پر در آمد ہوا جبکہ اکتوبر میں خام تیل کی در آمد7لاکھ97ہزار ٹن سے زائد تھی جس میں سے بائیکو ریفائنری نے 1لاکھ57ہزار ٹن سے زائد خام تیل در آمد کیا تھا،طیاروں میں استعما ل ہونے والے ایندھن جیٹ فیول ون کی در آمد نومبر میں 3فیصد کمی سے 10492ٹن رہی جبکہ اکتوبر میں 10821ٹن جیٹ فیول ون در آمد کیا گیا تھا،تاہم نومبر میں جیٹ فیول کی کھپت میں 16فیصد کا اضافہ دیکھا گیا،نومبر میں 31فیصد کی کمی سے 28ہزار ٹن نیفتھا بر آمد کیا گیا جبکہ اکتوبر میں نیفتھا کی بر آمد40812ٹن ریکارڈ کی گئی تھی،نومبر میں ہائی اوکٹین کی در آمد3495ٹن کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…