پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

موبائل فون کی درآمد پر عائد ٹیکس ختم؟بیرون ملک سے موبائل فون لانیوالے پاکستانیوں کے لیے شاندار خوشخبری

datetime 22  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)موبائل فون کی درآمد پر عائد ٹیکسز ختم کرنے پرغور شروع کردیا۔ حکومت نے پاکستانیوں کو ایک موبائل فون بغیر ڈیوٹی لانے اوردرآمد پر ڈیوٹی و ٹیکسوں کو ریشنلائزبنایا جائے گا اور مقامی سطح پرمینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کیلئے خصوصی مراعات بھی دی جائیں گی۔ میڈیااطلاعات کے مطابق وفاقی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ڈیجیٹیلائزیشن کو فروغ دینے کیلئے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ڈیجٹیل پاکستان ویژن کی سربراہ تانیہ ایدرس، جہانگیر ترین سمیت ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کو ایک موبائل فون بغیر ڈیوٹی لانے، موبائل فون کی ریگولیشن، سمیت موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی و ٹیکسوں کو ریشنلائزبنانے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ گرین فیلڈ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ڈیوٹی و ٹیکسوں میں چھوٹ حاصل ہے۔دوسری جانب مہنگائی کی لہر موبائل فونز کی درآمد پر اثر انداز نہ  ہوسکی ، نومبر میں 17 ارب 20 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔رجسٹریشن جیسی سخت شرائط کے باجود بیرون ممالک سے موبائل فون کی درآمداد میں اضافہ ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے نومبر 2019 کے درآمدات سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق ملک میں گزشتہ ماہ نومبر میں 17 ارب 20 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کیے گئے ،ملک میں مالی چیلنجز اور پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی طرف سے رجسٹریشن کے سخت ترین نظام کے نفاز کے بعد بھی موبائل فون کی درآمدگی شرح میں کمی واقع نہ ہوسکی ۔ادارہ شماریات کے مطابق 3 ماہ میں موبائل فون کی درآمد میں 71 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا،رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاتھا اور پاکستانیوں نے جولائی سے اکتوبرکے دوران 42 ارب40 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کیے تھے ۔ایک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 3 ماہ کے دوران روپے کی قدر کم ہونے سے موبائل فون ڈالر کی قیمت میں 35 فیصد اضافہ ہوا، اُس کے باوجود 26.90 کروڑ ڈالر موبائل فون کی درآمد پر خرچ کیے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 19.9 کروڑ ڈالر کے اخراجات آئے تھے جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں 24ارب 72 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے جو 48% اضافہ ہوا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق ایک سال میں روپے کی قدرمیں 30 فیصد کم

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…