لاہور (آن لائن) یوٹیلیٹی سٹورز پر فی کلو گھی کے پیکٹ کی قیمت میں 13روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ صوبائی دارلحکومت میں ایک کلو برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت 4روپے کم ہو گئی اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت میں ایک روپے اضافہ ہو گیا ہے ۔ جس سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو گھی کی قیمت 162روپے
سے بڑھ کر 175روپے فی کلو ہو گئی ۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔اسی طرح ایک کلو برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت 190روپے سے کم ہو کر 186روپے ہو گئی جبکہ ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 119روپے سے بڑھ کر 120روپے ہو گئی ہے ۔