نشاط  گروپ نے کتنے سو ملین ڈالرزکی سرمایہ کاری کا فیصلہ کر لیا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

3  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) نشاط گروپ اور جنوبی کوریا کی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ہنڈائی نشاط موٹرز پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والے اپنے پلانٹ کی توسیع پر مزید 230ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گی جس سے 2023ء تک ہنڈائی نشاط موٹرز کی پیداوار 30ہزار یونٹس سالانہ تک بڑھ جائیگی۔ہنڈائی نشاط موٹرز کے جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ عباد جمال نے کہا ہے کہ 2017ء میں ہنڈائی موٹرز نے نشاط گروپ کے اشتراک سے فیصل آباد کے قریب گاڑیاں تیار کرنے کیلئے پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا تھا

اور ابتدائی طور پر 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے پلانٹ کو تعمیر کا کام مکمل کیا گیا ہے جس کی سالانہ پیداواری استعداد 15 ہزار یونٹس ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنڈائی نشاط موٹرز اپنی پیداوار میں اضافہ کیلئے 2023ء تک مزید 230 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جس سے پیداوار سالانہ 30ہزار یونٹس تک بڑھ جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی صارفین کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے اور عالمی معیار کے مطابق گاڑیوں کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…