پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا مقامی ایم ڈی تقرر کرنے کا فیصلہ

2  دسمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ماضی کے تجربے کے تناظر میں مقامی امیدوار کوپی ایس ایکس کے منیجنگ ڈائریکٹرکی حیثیت سے تقرری کااصولی فیصلہ کرلیاہے۔پی ایس ایکس کے چیئرمین سلیمان مہدی کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں 40فیصد چائینیز شراکت داروں کی منظوری سے دسمبر2019کے اختتام تک نئے ایم ڈی کی تقرری کردی جائے گی۔پی ایس ایکس نے چائنیز شراکت داروں کوبھی تجویز

دی ہے کہ وہ امیدواروں میں سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ایم ڈی کے عہدے پر غیرملکی کے بجائے صرف پاکستانی امیدواروں کو نامزد کریں تاکہ پی ایس ایکس بورڈ آف ڈائریکٹرز ان کے نامزد کردہ کامیاب امیدواروں میں سے کسی ایک پاکستانی امیدوار کی متفقہ طورپر تقرری کرسکیں۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایکس ایچ آر کمیٹی نے 15 امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کیے ہیں ان امیدواروں میں سیمنیجنگ ڈائریکٹرکے لیے 3نام کیپیٹل مارکیٹ میں زیرگردش ہیں جن میں فیصل بینک کے ایس ای وی پی سلیمان عثمانی، ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنسلٹینٹ اور سابق کمشنرایس ای سی پی عاکف سعید کے علاوہ پی ایس ایکس بورڈ کی موجودہ ڈائریکٹر نازچوہان شامل ہیں۔واضع رہے کہ پی ایس ایکس کے سابق غیرملکی منیجنگ ڈائریکٹر رچرڈمورن کیمئی 2019 میں استعفی کی منظوری کے بعد اب تک پی ایس ایکس میں ایم ڈی کی تعیناتی نہیں ہوسکی ہے تاہم چئیرمین پی ایس ایکس کے دعوے کے مطابق نئے ایم ڈی کی تقرری7ماہ کے طویل دورانیئے کے بعد دسمبر2019 کے اختتام تک ہونے کی توقع ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…