ملکی برآمدات میں9.6فیصد اضافہ ،درآمدات میں17.3فیصد کمی خوش آئند ہے : میاں خرم الیاس

2  دسمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی )چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق ماہ نومبر میں پاکستان کی برآمدات 9.6فیصد کے اضافے کے ساتھ 2.02 ارب ڈالر رہیں جبکہ درآمدات میں17.3فیصد کمی ہوئی

جو خوش آئند اقدام ہے ،پانچ ماہ کے دوران تجارتی خسارہ (درآمدات برآمدات میں فرق) سے34.4فیصد یعنی4.98ارب ڈالرکم رہا جس سےملکی معیشت مستحکم ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دوبڑے خساروں کرنٹ اکائونٹ خسارہ اور تجارتی خسارہ پر قابو پانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے ۔ پاکستان کو کرنٹ اکائونٹ اور مالیاتی خسارہ جیسے دو اہم مسائل سے سامنا رہا ،ماہانہ 2ارب ڈالر کرنٹ اکائونٹ خسارہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی نہیں ہوا تھا۔2014سے2017کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ 2ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا موجودہ حکومت کی انتہائی کامیاب پالیسی سے ماہانہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم ہونے کے قریب آگیا ہے جو موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے ۔ میاں خرم الیاس نے کہا کہ برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں کمی سے تجارت میں توازن بہتر ہوگا اورباالآخر جاری کھاتوں کا خسارہ ختم ہوگا جو اب سرپلس میں ہے اس سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہوں گے حکومت کی مستحکم اور مضبوط معاشی پالیسیوں کے باعث تجارتی خسارہ میں کمی سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور حکومت کو مزید قرضوں سے نجات ملے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…