لاہور( این این آئی )اقتصادی امور کے وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے مسائل کے پہاڑ ورثے میں ملے ،پاکستان کو کبھی بھی ایسے اقتصادی بحران کا سامنا نہیں ہوا جو سابقہ حکوم نے 2018میں چھوڑا تھا،گزشتہ 13برسوں میں پہلی سہ ماہی کا کم ترین خسارہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے بیرونی ممالک سے سرمایہ کاری کا سلسلہ بحال ہوا ہے ،19اگست کے بعد
سٹاک مارکیٹ میں 11ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،پاکستان کاروبار کرنے میں سہولت کی درجہ بندی میں 28 ویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ جب مسلم لیگ (ن) کو علم ہو گیا کہ عوام اسے مسترد کر دیں گے تو معیشت کے خلاف سازش کی گئی اور پی ٹی آئی کی حکومت کو مسائل پہاڑے ورثے میں ملے لیکن ہم نے چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے اور معیشت درست سمت میں گامزن ہے جس کی بتدریج رفتار بڑھنے سے حالات میں مثبت تبدیلی آئے گی۔