برسلز(آن لائن) 6 نئے یورپی ممالک نے انسٹیکس نام کے نظام میں شمولیت اختیار کرلی ہے جس کے تحت وہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کیساتھ تجارت کرسکیں گے، انسٹیکس وہ نظام ہے جو ایران کے مطالبات کے تحت جرمنی، برطانیہ اور فرانس نے رواں سال جنوری میں شروع کیا تھا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق 6نئے ممالک کو انسٹیکس میں خوشاآمدید کہتے ہوئے فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے
کہ ’انسٹرومنٹ ان سپورٹا ف ٹریڈ ایکسچینجز (انسٹیکس) کے بانی ہونے کے ناطے ہم بیلجیم، ڈنمارک، فن لینڈ نیدرلینڈ، ناروے اور سویڈن کی حکومتوں کو اس نظام کا حصہ بننے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انسٹیکس کا نظام بارٹر کی تجارت پر مبنی ہے، جس کے تحت ایک چیز کی قیمت دوسری چیز ہوتی ہے، کرنسی نہیں۔انسٹیکس ایران کو اجازت دیتا ہے کہ وہ تیل کے بدلے دوسری اشیاء اور خدمات حاصل کرے۔