ریاض(آن لائن) سعودی عرب میں میٹھے مشروبات اور دیگر منتخب اشیاء پر ٹیکس یکم دسمبر سے نافذ العمل ہو گیا ہے ،سافٹ ڈرنکس پر 50 فیصد، انرجی ڈرنکس پر 100 فیصد اورمیٹھے مشروبات پر 50 فیصد ٹیکس وصول کیا جائیگا۔اس کا فیصلہ جی سی سی ممالک نے مشترکہ طورپر کیا تھا جس کا مقصد صارفین کو مضر صحت مشروبات کے استعمال سے باز رکھنا ہے۔محکمہ زکوٰۃ و آمدنی کے مطابق قہوہ خانوں اور کافی ہائوس میں تیار کیے
جانے والے ٹھنڈے مشروبات پر کوئی ٹیکس نہیں ،میٹھے مشروبات میں وہ تمام اشیاء شامل ہیں جن میں شکر یا کسی بھی میٹھی چیز کا اضافہ کیا گیا ہو اور اسے مشروب کے طور پر استعمال کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہو۔منتخب اشیاء ٹیکس ایسے میٹھے مشروبات پر لاگو نہیں ہوگا جو 75 فیصد تک دودھ اور اس کی مصنوعات سے تیار کیے گئے ہوں، دودھ اور ڈیری مصنوعات اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گی۔