اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،ناقابل یقین ریکارڈ بناڈالا، صرف ایک ماہ میں انڈیکس میں کتنے ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا؟ حیرت انگیز صورتحال‎

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا،کے ایس ای100انڈیکس اسی مدت میں 1300پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 38ہزاراور39ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کامیابی کا ناقابل یقین ریکارڈ قائم کر دیاہے، مارکیٹوں میں کئی سالوں بعد بڑی تیزی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی،

ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 39 ہزار کی سطح عبور کرگیا جبکہ ایک ہفتے کے دروان مارکیٹ کے سرمائے میں 264ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 13 سو 61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 8 ماہ بعد 39 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا اور 4دن کی تیزی میں کے ایس ای100انڈیکس 1779.09پوائنٹس بڑھ گیا تاہم ایک دن کی مندی سے انڈیکس417.23پوائنٹس لوز کر گیا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود مستحکم رکھنے پر ملے جلے رجحان اور افراط زر کی شرح بتدریج کم ہونے، سپریم کورٹ کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے کی مدت میں توسیع جیسے عوامل،اقتصادی محاذ پر کرنٹ اکانٹ خسارے میں کمی،مستقبل میں معاشی حالات بہتر ہونے کی امید پر مقامی اور غیر ملکیوں کی میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری نے مجموعی طور پر مارکیٹ کو مندی کے اثرات سے دور رکھا۔تاہم عدالت عظمی کی جانب آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹس لئے جانے کے فیصلے کے بعد مختلف افواہوں نے مارکیٹ کو ایک دن کیلئے مندی کی جانب دھکیل دیا تھا جس کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی کیونکہ مقامی سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 1361.86پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس سے انڈیکس 37925.79پوائنٹس سے بڑھ کر39287.65پوائنٹس ہو گیا اسی طرح478.98پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17531.27پوائنٹس سے بڑھ کر 18010.25پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس26858.99پوائنٹس سے بڑھ کر27838.52پوائنٹس پر بند ہوا۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب64ارب8کروڑ1لاکھ58ہزار624روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 72کھرب 47ارب8کروڑ83لاکھ48ہزار159روپے سے بڑھ کر75کھرب11ارب 96کروڑ 85 لاکھ 6 ہزار 783روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر38846.45پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا

تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر37535.89پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ18ارب روپے مالیت کے48کروڑ87لاکھ1ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم8ارب روپے مالیت کے22کروڑ84لاکھ19ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1933کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 1227کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،623میں کمی اور83کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے پاک الیکٹرون،یونٹی فوڈز لمیٹڈ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،فوجی فوڈز،پاکستان اسٹاک ایکس چینج،پاک انٹر نیشنل بلک،بینک آف پنجاب،ڈی جی کے سیمنٹ،فوجی سیمنٹ،پائینر سیمنٹ،انٹر نیشنل اسٹیل،میپل لیف،میپل لیف (آر)،اتفاق آئرن انڈسٹریز،فوجی فرٹیلائزر بن قاسم،بینک اسلامی پاکستان،ایگری ٹیک لمیٹڈ اور لوٹے کیمیکل سر فہرست رہے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…