جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹی پی ایل ٹریکرنے ایک ارب 40 کروڑ روپے کے سرمائے کے حصول کے لیے اولین عوامی پیشکش کرنے کافیصلہ

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) ٹی پی ایل کارپوریشن کے ذیلی ادارے ٹی پی ایل ٹریکرنے ایک ارب 40 کروڑ روپے کے سرمائے کے حصول کے لیے اولین عوامی پیشکش کرنے کافیصلہ کرلیاہے جس کے تحت ٹی پی ایل ٹریکرز 11کروڑ 57 لاکھ 19ہزار 500 حصص عوام کو فروخت کرنے کی پیشکش کرے گی۔ٹی پی ایل کارپوریشن کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے مکتوب میں کہاگیاہے کہ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ٹی پی ایل ٹریکرز کو اسٹاک ایکس چینج میں اندراج کرانے کی بھی منظوری دے دی ہے جس کے لیے کمپنی کی جانب سے ایس ای سی پی اور پی ایس ایکس کوباقاعدہ

درخواست دی جائے گی۔ٹی پی ایل کارپوریشن کے سی ایف او عدنان کھانڈ والانے ایکسپریس سے بات چیت کے دوران بتایاکہ ٹریکینگ بزنس کیلیے اگرچہ100 سے زائد کمپنیوں کو لائنسنس کااجرا ہوا ہے لیکن ٹی پی ایل ٹریکر کمپنی نے اپنے کاروبارکے دائرہ کار کو گاڑیوں کی ٹریکنگ سے وسعت دیتے ہوئے انٹرنیٹ آف تھنگز تک بڑھا دیا ہے جس سے کوئی بھی صارف کمپنی کہیں سے بھی اپنی سپلائی چین کے معاملات سے باخبر رہ سکے گی اور صارف کمپنیاں ٹریکر سینسرزکے ذریعے روزمرہ استعمال کی مشینری کی فیولنگ، استعمال ہونے اورخریدے جانے والے پانی کی درست مقدار سے آگاہ ہوسکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…