بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی،سرمائے میں ایک کھرب سے زائدکا اضافہ،انڈیکس ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا،سونا سستا،ڈالر مہنگاہوگیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 500پوائنٹس کے اضافے سے 39ہزار پوائنٹس کی بالائی حد بھی عبور کرگیا اور 581.38پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 39287.65پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 108ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے تجاوز کر گیا

اور73.46فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا،بینکنگ،توانائی،سیمنٹ،فوڈز اور کیمیکل سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 38900،39000،39100اور39200پوائنٹس کی4بالائی حدیں عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ سے ایک موقع پر انڈیکس 39452پوائنٹس کی بلند سطح کو بھی چھو گیا تھا۔کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس میں 581.38پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 38706.27پوائنٹس سے بڑھ کر 39287.65پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 227.73پوائنٹس کے اضافے سے 17782.50پوائنٹس سے بڑھ کر 18010.25پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27439.12پوائنٹس سے بڑھ کر 27838.52پوائنٹس ہو گیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب8ارب99کروڑ22لاکھ93ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب2ارب 97کروڑ62لاکھ 12ہزار786روپے سے بڑھ کر 75کھرب11ارب 96کروڑ85لاکھ 6ہزار783روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 14ارب روپے مالیت کے 43کروڑ18لاکھ 53ہزار حصص کا کاروبار ہوا جبکہ جمعرات کو 12ارب روپے مالیت کے 34کروڑ85لاکھ 26ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 407کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 299کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،92میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب 5کروڑ18لاکھ،پاک الیکٹرون 2کروڑ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 1کروڑ64لاکھ،بینک اسلامی پاکستان 1کروڑ28لاکھ اور پاک انٹر نیشنل بلک 1کروڑ23لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے اعتبار سے یونی لیورفوڈز کے بھا? میں 300روپے کا اضافہ ہوا

جس سے اسکی حصص قیمت 7200.00روپے ہو گئی اسی طرح 100.00روپے کے اضافے سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 7000.00روپے پر جا پہنچی تاہم سیمنس پاک اور ہینو پاک موٹرز کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 43.22روپے اور 23.33روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سیمنس پاک کے حصص کی قیمت گھٹ کر 821.18روپے اور ہینو پاک موٹرز کے حصص کی قیمت کم ہو کر 466.65روپے پر آ گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مستحکم رہی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں

سونا فی تولہ100روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1457ڈا لربرقرار رہی جب کہ کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت100روپے کی کمی سے 85100وپے اوردس گرام سونے کی قیمت 85روپے کی کمی سے 72960روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 2پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی۔ یورو کی قدر میں کمی اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 2پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.28روپے سے بڑھ کر155.30روپے اورقیمت فروخت155.38روپے سے بڑھ کر155.40روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید155.40روپے اور قیمت فروخت155.70روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے170.50روپے سے گھٹ کر170.40روپے اورقیمت فروخت172روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے200روپے سے بڑھ کر200.10روپے اورقیمت فروخت201.50روپے سے بڑھ کر201.60روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.30روپے سے بڑھ کر41.35روپے اورقیمت فروخت41.60روپے سے بڑھ کر41.65روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے سے بڑھ کر42.35روپے اورقیمت فروخت42.60روپے سے بڑھ کر42.65روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید22روپے اور قیمت فروخت22.90روپے برقرار رہی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…