اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بھر میں یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول 25 پیسے اور مٹی کا تیل 83 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل 2 روپے 90پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔وزیراعظم کی منظوی کے بعد یکم دسمبر سے نئی قیمتوں کا اطلاق کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے اور ہائی
اسپیڈ ڈیزل میں 27 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 39 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔ اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی جس پر وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کل وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔ خیال رہے کہ نومبر کے لیے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔