بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

یونائیٹڈ بزنس گروپ کاایف پی سی سی آئی کے انتخابات کیلئے انتخابی مہم کے تیسرے دور کا آغاز

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سالانہ انتخابات کے لئے ملک بھر میں انتخابی مہم کے تیسرے دور کا آغاز کردیا ۔ اس سلسلے میں لاہور چیمبر آف کامرس کے سابق صدر شہزاد علی ملک کی جانب سے بزنس کمیونٹی کے لئے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے یو بی جی کے چیئرمین اور سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی نے کہا کہ گروپ کو ملک بھر کے مختلف چیمبرز سے اب تک 85 فیصد سے زیادہ بھاری اکثریت کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔ انتخابی مہم کے تیسرے

دور کے لئے ایک ورکنگ پلان تیار کیا گیا ہے، تمام قائدین اور کارکنان پوری طرح میدان عمل میں اتر آئے ہیں اور بھر پور انداز سے الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو بی جی معاشی سرگرمیوں کے فروغ، عوام کی بہبود و خوشحالی اور تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ کے لئے کوششیں اور اقدامات جاری رکھے گا۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ ٹریڈ پالیٹکس میں صرف جمہوریت ہی غالب ہے اور محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے والے بزنس مینوں کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں تاکہ وہ ایف پی سی سی آئی کی امیج بلڈنگ اور تاجر برادری کو درپیش معاملات کے حل میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…