پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

گندم کی شدید قلت، آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کی نوید سنا دی گئی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان میں گندم کی قلت کے باعث آٹے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اس کے سبب 100 کلو آٹے کی بوری کی قیمت 5 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں گندم کی قلت اور فلور ملز کو رعایتی نرخوں پر گندم نہ ملنے کے باعث آٹے کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2ماہ کے دوران 4مرتبہ قیمتوں میں اضافے کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت 53 روپے تک جا پہنچی ہے جس نے شہریوں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔شہر کے نان بائیوں نے بھی روٹی کا وزن کم کر دیا ہے اور 300 گرام آٹے کی روٹی 20 روپے میں

فروخت کی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں سیکریٹری خوراک بلوچستان محبوب شاہوانی کا کہنا ہے کہ اس سال مارچ میں گندم کی خریداری نہ ہونے کی وجہ سے آٹے کی ریٹس میں اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب محکمہ خوراک نیگندم کی 5 لاکھ بوریوں کی خریداری کے لیے سمری وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کو بھجوا دی ہے۔ سمری کی منظوری کے بعد پاسکو سے گندم کی خریداری شروع کر دی جائیگی جس کے بعد آٹے کی قیمت میں کمی آئے گی۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان گندم کی بروقت خریداری نہ ہونے پر سابق سیکریٹری خوراک اصغر حریفال اور اس وقت کے ڈی جی محمد طارق کو معطل کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…