لاہور( این این آئی )پاکستان انسداد منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کیخلاف اقدامات اور اپنی حکمت عملی سے متعلق رپورٹ 7دسمبرکوایف اے ٹی ایف اور ایشیا پیسیفک جوائنٹ ورکنگ گروپ میں جمع کروائے گا۔میڈیارپورٹ کے مطابق رپورٹ کے بعد اگر ضرورت پڑی تو جوائنٹ ورکنگ گروپ 17 دسمبر تک وضاحتیں طلب کرے گا اور پاکستان کو 7 جنوری تک ورکنگ گروپ کے سوالات پر مبنی حتمی رپورٹ جمع کروانی ہوگی۔