بیجنگ( آن لائن )چینی وزارت ثقافت و سیاحت نے کہاہے کہ ملک کے پرتعیش (سٹار ریٹڈ) ہوٹلوں کی آمدنی رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 93.8 ارب یوان (13.3 ارب ڈالر) رہی۔وزارت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون تک ملکی سٹار ہوٹلوں نے 93.8 ارب یوان کمائے، انھیں روم سیل سے 42.7 ارب یوان جبکہ فوڈ اینڈ بیوریج سے 38.2 ارب یوان آمدنی ہوئی جو چھ ماہ کی کل آمدنی کے بالترتیب 45.5 اور 40.7
فیصد کے برابر ہے۔انھوں نے بتایا کہ 30 جون تک ملک میں سٹار ریٹڈ ہوٹلوں کی تعداد 10284 تھی جن میں 846 فائیو سٹار ہوٹل بھی شامل ہیں۔چھ ماہ کے دوران ان ہوٹلوں میں کمرے کا اوسط کرایہ 354.6 یوان فی شب رہا جو کہ 2018 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.45 فیصد زیادہ ہے۔سب سے زیادہ کرایہ شنگھائی کے ہوٹلوں میں وصول کیا گیا جس کی فی شب مالیت 742 یوان رہی، اس کے بعد بیجنگ ، ہینان، گوانگ ڈانگ اور تیانجن کے ہوٹلوں کا نمبر آتا ہے