ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں الریاض سیزن کے موقع پر موٹرشو کے حوالے سے لگائی ایک نمائش میں فیوچر کار’’2030‘‘32لاکھ ریال میں فروخت ہوگئی،عرب ٹی وی کے مطابق فیوچر 2030ایک اسپورٹس کار ہے جو ہرطرح کی سڑک پر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ کار ایلومینیم ، فائبر اور کاربن سے تیار کی گئی ہے۔نمائش میں بڑی تعداد میں نایاب ، کلاسیکی اور تبدیل شدہ کاروں کی نمائش کی گئی اور مجموعی طور پر اس نمائش
میں 1200 کاریں فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ان میں فراری 599 جی ٹی زیڈ نیبیو زگاٹو ، اورفیوچر 2030جیسے ماڈل کی کاریں شامل ہیں۔چونکہ کار کے شوقین افراد اس تجربے کو پسند کرتے ہیں اس لیے زائرین کی ضروریات کے پیش نظر یہ نٹرایکٹو پروگرام پیش کیا گیا۔ دو روز قبل الدرعیہ گیٹ تفریحی تقریبات کے ضمن میں فارمولا 1کار ریس کا ایک بین الاقوامی مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔