لاہور(این این آئی)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے رجسٹرڈ نہ ہونے پر بجلی او ر گیس کے کمرشل میٹرز اتارنے کی مہم کو بے سود قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں سے چور راستے کھلتے ہیں اور آمدن قومی خزانے میں جانے کی بجائے جیبوں میں چلی جاتی ہے،میٹرز اتارنے کی بجائے موقع پر جرمانے اور رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے اور اس کی افسران مانیٹرنگ بھی کریں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے کمر شل میٹرز اتا رے جا رہے ہیں جسکی وجہ سے ہزاروں لو گ بیروز گار ہو رہے ہیں اور اربو ں روپے کا حکومتی ٹیکس بھی ضا ئع ہو رہا ہے۔چھوٹی صنعتی اوردیگر چھو ٹے کا رو بار کرنے والے تاجروں کے کمر شل میٹر اتا رنے سے حکومت کا کو ئی فا ئدہ نہیں بلکہ بیروز گا ری بڑ ھے گی اور غر یبو ں کے چولہے جو پہلے ہی ٹمٹا رہے ہیں بالکل بجھ جائینگے ۔ایف بی آر کے افسران کے اختیارات موجود ہیں کہ و ہ کسی سے بھی ریکا رڈ اور انفا رمیشن اور رجسٹریشن مو قع پر کر سکتے ہیں۔قواعد و ضوابط پورا نہ کرنیوالوں کو مو قع پر جر ما نے اور رجسٹر یشن کر کے ٹیکس و صو لی کو یقینی بنا یا جا ئے جس سے حکومت کے پا س ریو نیو بھی آئیگا۔ محکما نہ کا روائی ضر ور کر یں مگر کسی کا روزگار بند نہ کریں ۔دریں اثناءڈیمو کر یٹک اور نعیم شا ہ گروپ نے لا ہور ٹیکس با ر الیکشن 2020-21کیلئے اپنے امیدوار وں کا اعلا ن کر دیا،جمیل اختر بیگ صدر،را نا کا شف ولایت جنر ل سیکرٹری،شاذب ریا ض جو ائنٹ سیکرٹری اور مقدم منشا سکھیر ا جو ائنٹ سیکرٹر ی کے امیدوار ہونگے ۔اس سلسلہ میں تقر یب لا ہو ر کے مقامی ہو ٹل میں منعقد ہوئی جس میں لا ہور ٹیکس با رکے سا بق صدور، گروپ لیڈر اور ٹیکس با ر کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ڈیمو کریٹک گروپ کے چیئر مین زاہد پر ویز،نعیم شاہ اورشہبا ز بٹ نے امید واروں کے ناموں اعلان کیا ۔