پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

ایران سے درآمد ،سرکاری نرخ نامے میں کمی کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ٹماٹرکی قیمت نیچے نہ آ سکی،عوام کی چیخیں نکل گئیں

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی)ایران سے درآمد اور سرکاری نرخ نامے میں کمی کے باوجوداوپن مارکیٹ میں ٹماٹرکی قیمتوں میںکمی نہ ہوسکی ،دکانداروںنے گراں فروشی کرتے ہوئے سرکاری نرخ 195روپے کی بجائے 280سے 300روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی ، پیاز سمیت دیگر سبزیوں کی بھی من مانے نرخوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے جس سے عوام کی چیخیں نکل گئیں ۔ آلو کچا چھلکا سرکاری نرخ

58کی بجائے 65سے70روپے، آلو شوگر فری 41کی بجائے45سے50،آلو سٹور32کی بجائے 40،پیاز 75کی بجائے90سے100،ٹماٹر 195کی بجائے280سے300،لہسن دیسی 238کی بجائے260سے270،لہسن چائنہ 243کی بجائے280سے300،ادرک چائنہ295کی بجائے350سے370،بینگن32کی بجائے40،کھیرا فارمی54کی بجائے60،کریلے48کی بجائے55سے60،پالک فارمی 22کی بجائے30،ٹینڈے دیسی 50کی بجائے60سے 65،پالک دیسی 28کی بجائے32سے35،لیموں چائنہ50کی بجائے60سے70،میتھی39کی بجائے40سے45روپے،لہسن ایرانی212ی بجائے250روپے،بند گوبھی65کی بجائے70سے75،پھول گوبھی 32کی بجائے40،گھیا کدو32کی بجائے40،شلجم24کی بجائے35،سبز مرچ165کی بجائے190سے200،شملہ مرچ235کی بجائے250،اروی64کی بجائے70سے75،بھنڈی80کی بجائے90سے 100،مٹر86کی بجائے100،مولی 14کی بجائے20،گھیاتوری 76کی بجائے85سے90،گاجر دیسی 40کی بجائے50،گاجر چائنہ42کی بجائے50،پھلیاں63کی بجائے70،ساگ 24کی بجائے 30اور مونگرے 84کی بجائے100سے110روپے فی کلو فروخت ہوئے ۔ قیمتیں کم نہ ہونے کی وجہ سے خواتین نے سالن تیار کرنے کیلئے ٹماٹرکا استعمال ترک کر کے دہی کا استعمال شروع کردیا ہے ۔پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 197روپے، زندہ برائلر مرغی136روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 110روپے درجن پر مستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…