دبئی(این این آئی)امارات ایئر لائن نے ایئربس 350 ماڈل کے پچاس نئے طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ سولہ ارب ڈالر کا ہے، جس کے تحت ہوائی جہازوں کی فراہمی 2023میں ہو گی۔ اس معاہدے کا اعلان امارات ایئرلائن کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید المخطوم نے دبئی ایئر شو کے موقع پر کیا۔ امارات ایئر لائن دنیا کے چوراسی ممالک میں اپنے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔ یورپین ایروسپیس کمپنی نے کہا کہ یہ ڈیل ایئربس کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔