لاہور(آن لائن) لاہور میں سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر نے لگیں جبکہ حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے ، انتظامیہ نے مہنگائی کے خلاف کوئی ایکشن لینے کی بجائے چپ سا دھ لی مارکیٹ میں ٹماٹر 240 سے 350 تک فروخت ہو ا آلو کی قیمت 60سے 80تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو لاہور کی سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں سے
بات کر نے لگیں گوشت خریدنا تو درکنا ر سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو گئیں پیر کو لاہور کی سبزی منڈی میں پیاز 100سے 140 ٹماٹر 240سے 350 لہسن300سے 360 آلو 60سے 80 مٹر 140سے 210 روپے میں فروخت ہوا سی طرح ادرک 400 روپے فی کلو شملہ مرچ 300 سے 400روپے میں فروخت ہو ا جبکہ لیموں کی قیمت 150 سے 210 روپے رہی ۔