پی آئی اے کے مسافر اتحاد ایئر ویز کی دنیا بھر کی پروازوں میں سفر کر سکیں گے،معاہدپر دستخط کردیئے گیے،بکنگ شروع،تفصیلات جاری

14  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پی آئی اے اور اتحاد ائر ویز کے درمیان کوڈ شیئر معاہدے کی تجدید کر دی گئی۔ اس معاہدے کے تحت پی آئی اے کے مسافر اتحاد ائر ویز کی دنیا بھر کی پروازوں میں سفر کر سکیں گے جبکہ اتحاد ائر ویز کے مسافر ابوظہبی سے پاکستان کے لئے پی آئی اے کی پروازوں پر سفر کر سکیں گے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی قومی ائر لائن کے مسافروں کو اب دونوں ائر لائنوں کی پروازوں پر فوری بکنگ شروع کر دی گئی ہے اور 26نومبر سے سفر کیا جا سکے گا۔

کوڈ شیئر معاہدے کے تحت پی آئی اے کے مسافراتحاد ائر ویز کی پاکستان سے ابوظہبی کی دو طرفہ پروازوں کے علاوہ ایمسٹرڈیم، بحرین، کولمبو، شکاگو، فرینکفرٹ، لاس اینجلس، میڈرڈ، ماسکو، واشنگٹن اور زیورخ کی پروازیں استعمال کر سکیں گے جبکہ  حکومت کی منظوری کے بعد عمان، ایتھنز، برسبین، سڈنی، میلبورن، نیروبی اور روم کی پروازیں بھی استعمال کی جا سکیں گی۔ اسی طرح اتحاد ائر ویز کے مسافر پی آئی اے کی ابوظہبی سے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے لئے دو طرفہ پروازیں استعمال کر سکیں گے۔ پی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر نوشیروان عادل نے کہا ہے کہ یہ پی آئی اے کے لئے نہایت خوشی کی بات ہے کہ اتحاد ائر ویز کے ساتھ کوڈ شیئر معاہدے کی تجدید ہو ئی ہے۔ اس معاہدے سے پی آئی اے کے مسافروں کو ابوظہبی اور دنیاکے مختلف مقامات تک رسائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط باہمی تعلقات ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ اب ہم اتحاد ائر ویز کے دوستوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔اتحاد ائر ویز کے چیف کمرشل آفیسر روبن کمارک نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان مضبوط تاریخی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ پی آئی اے کاشمار ایشیاء کی پرانی اور تجربہ کار ائر لائن میں ہوتا ہے جو کہ دونوں ائر لائنوں کی ترقی کے لئے نہایت خوش آئند ہے۔ اس معاہدے سے دونوں ائر لائنوں کے مسافروں کوپاکستان اور ابوظہبی کے درمیان براہ راست سفر کی

سہولت کے علاوہ خاص طور پرپاکستان سے سفر کرنے والوں کوابوظہبی سے دنیا کے مختلف مقامات تک سفر کی سہولت میسر ہو گی۔ پی آئی اے ابوظہبی کے لئے گزشتہ تین دہائیوں سے سفری سہولت فراہم کر رہی ہے اور لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے ہفتہ وار سات دو طرفہ پروازیں ابوظہبی کے لئے چلائی جارہی ہیں۔ اتحاد ائر ویز نے پاکستان کے لئے نومبر2004 ؁ء سے پروازیں شروع کیں جبکہ آج کل اتحاد ائر ویز ابوظہبی سے دو ہفتہ وار پروازیں اسلام آباد، گیارہ ہفتہ وار پروازیں لاہور اور کراچی کے لئے روزانہ پرواز چلا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…