خطرہ ٹل گیا، پاکستان کا عالمی اسٹاک انڈیکس میں درجہ برقرار،رپورٹ جاری

11  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)بین الاقوامی سطح پرپاکستان اسٹاک ایکس چینج کی ایم ایس سی آئی فرنٹئیر مارکیٹ انڈیکس میں تنزلی کے خطرات ٹل گئے ہیں۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی انڈیکس پرووائیڈر مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل کی جانب سے ششماہی ریویوٹیم کی جانب سے انڈیکس میں شامل کمپنیوں کے سرمایہ کاری کے حجم کاتفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیاہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ریویوٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں پاکستان کے درجے کو مستحکم رکھتے ہوئے تین بڑی کمپنیوں ایم سی بی بینک، حبیب بینک اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کو ان کے سرمائے میں معمولی کمی کے باوجود فہرست میں برقرار رکھا ہے کیونکہ حالیہ کچھ عرصے میں نامساعد معاشی حالات کے باوجود پاکستان کی اسٹاک مارکیٹوں کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی ہے تاہم اس کے برعکس ریویوٹیم نے ایم ایس سی آئی کے اسمال کیپ اسٹاکس کی فہرست سے پاکستان کی3 کمپنیوں ڈی جی خان سیمنٹ، تھل لمیٹڈ اورکوٹ ادوپاور کمپنی کونکال دیاہے جس کے نتیجے میں ایم ایس سی آئی اسمال کیپ انڈیکس میں پاکستانی کمپنیوں کی تعداد 19سے گھٹ کر16ہوگئی ہیں جن میں بینک الفلاح، اینگروکارپوریشن، اینگرو فرٹیلائیزر، فوجی فرٹیلائیزر، حبکو، انڈس موٹرز، لکی سیمنٹ، ملت ٹریکٹرز، نیشنل بینک آف پاکستان، نشاط ملز، پیکیجزلمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈ، پی ایس او، سوئی نادرن گیس کمپنی، سرل فارما اور یوبی ایل شامل ہیں۔ماہرین اسٹاک نے بتایاکہ مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل کے ششماہی ریویو میں پی ایس ایکس کی ایم ایس سی آئی فرنٹئیرمارکیٹ انڈیکس میں تنزلی کے خطرات ٹلنے کے فیصلے کے مارکیٹ پرمثبت اثرات مرتب ہونگے تاہم ایم ایس سی آئی اسمال کیپ اسٹاکس کی فہرست سے 3 پاکستانی کمپنیوں کے انخلا سے ان کمپنیوں کے حصص میں غیرملکیوں کی جانب سے فروخت کا رحجان غالب ہوسکتاہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…