نیویارک(این این آئی)دنیا کے امیر ترین افراد کی مجموعی دولت میں پچھلے ایک سال میں معمولی کمی ہوئی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انکشاف یو بی ایس اور پی ڈبلیو سی نامی اداروں کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ سیاسی اور جغرافیائی سطح پر افراتفری اور بازار حصص کی غیر یقینی صورت حال اس کمی کا سبب بنے۔ دنیا کے تمام
ارب پتی افراد کی مجموعی دولت میں ایک سال میں 388 بلین ڈالر کی کمی نوٹ کی گئی اور اب ان کی ملکیت مجموعی رقوم 8,539 بلین ڈالر بنتی ہیں۔ مختلف خطوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ کمی چین کے ارب پتی افراد کی دولت میں، پھر امریکی ارب پتیوں کی دولت میں اور تیسرے نمبر پر ایشیا پیسیفک خطے میں بسنے والے ارب پتی افراد کی مجموعی دولت میں کمی نوٹ کی گئی۔