اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کیا لکی موٹرز کا پاکستان میں 20 ارب روپے کی لاگت سے پیداواری پلانٹ مکمل ہو گیا؟

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)موٹرساز کمپنی کیا لکی موٹرز نی20 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والا پلانٹ مکمل کرلیا،یہ پلانٹ ڈیڑھ سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ کیا لکی موٹرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) محمد فیصل نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کی آٹو موبائل مینو فیکچرر کیا اور یونس برادرز گروپ (وائی بی جی) کے باہمی اشتراک سے اندرون ملک گاڑیوں کی تیاری کے لیے پروڈکشن پلانٹ کی تکمیل پر 20 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے،اسے ایک سال چھ ماہ کی ریکارڈ قلیل مدت میں مکمل کیا

گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پلانٹ کی سالانہ پیداواری استعداد 50 ہزار یونٹس ہے،صرف 14 ماہ کے دوران کمپنی کی جانب سے پاکستان کے 11مختلف شہروں میں 18 ڈیلر شپس بھی دی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک ہزار افراد کے پاس صرف 17یا 18 گاڑیاں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں گاڑیاں تیار کرنے والی صنعت کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ محمد فیصل نے کہا کہ کمپنی اپنے صارفین کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل عالمی معیار کی گاڑیاں متعارف کروا رہی ہے تاکہ صارفین کو عالمی معیار کے مطابق جدید ترین یا سہولت اور سستی سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…