اسلام آباد(آن لائن)او ایل ایکس پاکستان کے زیر انتظام ملک کی سب سے بڑی 2روزہ پراپرٹی ایکسپو آئندہ سال جنوری 2020ء میں منعقد ہو گی۔ او ایل ایکس کے حکام نے کہا ہے کہ 2روزہ پراپرٹی ایکسپو کا نعقاد 18 اور 19 جنوری 2020ء کو یہاں پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں ہو گا۔دو روزہ نمائش میں ملک بھر سے 40 ہزار سے زائد وفود کی شرکت متوقع ہے جبکہ اس موقع پر ملک کے
50 سے زائد پراپرٹی ڈویلپرز اور رئیل اسٹیٹ کا شعبہ اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ او ایل ایکس پراپرٹی ایکسپو کے انعقاد سے پراپرٹی کے خریداروں کو سرمایہ کاری کے حوالے سے معلومات کے حصول میں ملے گی جبکہ پراپرٹی ڈویلپرز کو بھی موقع ملے گا کہ وہ اپنی اپنی خدمات / مصنوعات سے نمائش کے شرکاءکو آگاہی فراہم کر سکیں گے۔