اسلام آباد (این این آئی) ترجمان ایوی ایشن ڈویژن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر مہنگی اشیاء فروخت کرنے کا نوٹس لے لیا ۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ ائیرپورٹ میں نیجر نے زیادہ قیمتوں کا نوٹس لیا گیا ،پچھلے ایک مہینے میں مختلف کمپنیوں کو 60 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پر اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ترجمان نے بتایاکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ ترجمان کے مطابق ہوائی اڈوں پر کچھ
اشیاء صارفین کی قیمتوں میں ترمیم کی گئی ہے، ان صارفین کی اشیاء میں منرل واٹر ، دوائیں ، ٹیٹرا پیک جوس، سافٹ ڈرنکس ، چپس ، بسکٹ ، موبائل کارڈ ، سوہن حلوہ ، چائے ، سبز چائے اور کافی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق منظور شدہ نرخوں کی فہرستوں کو صارفین کی سہولت کے لئے نمایاں مقامات پر آویزاں کرنا دکانداروں پر لازم ہے۔ترجمان نے بتایاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ہوائی اڈوں پر فروخت ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں مزید معقولیت کی جارہی ہے۔