اسلام آباد (آن لائن)رواں مالی سال 2019-20 کے پہلے 3 ماہ کے دوران پام آئل کی درآمدات میں 9.78 فیصدکمی واقع ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19 میں جولائی تا ستمبر کے دوران 7لاکھ 44 ہزار 619 میٹرک ٹن پام آئل درآمد کیا گیا جبکہ رواں مالی
سال 2019-20 کے اسی عرصہ کے دوران پام آئل کی درآمدات کم ہو کر 6 لاکھ 71ہزار 774میٹرک ٹن رہ گئیں ۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19 کے پہلے 3 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20 کے اسی عرصہ کے دوران پام آئل کی درآمدات میں72ہزار 845 میٹرک ٹن یعنی 9.78 فیصد کمی واقع ہوئی ۔