لاہور(این این آئی ) اندرون ملک اور بیرون ممالک سے آنے او رجانے والی 11پروازیں منسوخ جبکہ 5تاخیر کا شکار رہیں۔ ائیر بلیوکی کراچی جانے والی پرواز 401اور آنے والی پرواز 402،پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 683اور آنے والی پرواز 684،پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی
پرواز 263،پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز 295اور آنے والی پرواز 296،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307،پی آئی اے کی ریاض سے آنے والی پرواز 726،پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز 758 اور پی آئی اے کی ٹوکیو سے آنے والی پرواز 853 منسوخ کر دی گئی۔ایمرٹس ائیر کی دبئی سے آنے والی پرواز 622،اتحاد ائیر کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241، راس لخیمہ سے آنے والی پرواز 820، راس لخیمہ جانے والی پرواز 821اورایمرٹس ائیر کی دبئی جانے والی پرواز 623تاخیر کا شکار رہیں۔ علاوہ ازیں ملتان،کراچی،پشاور اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گزشتہ روز بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے،ملت ایکسپریس 5 گھنٹے 40 منٹ،شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ ،گرین لائن ایکسپریس2گھنٹے ،تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ ،پاک بزنس ایکسپریس 2گھنٹے 30منٹ اورعلامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار رہی ۔