ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

ایف بی آر کابینکوں کواکائونٹ ہولڈرز کی جانب سے خریدے گئے بانڈز کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے دوبارہ مراسلہ ارسال

datetime 29  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے تمام بینکوں کواکائونٹ ہولڈرز کی جانب سے خریدے گئے بانڈز کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے دوبارہ مراسلہ ارسال کر دیا ۔بینکوں کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کی طرف سے مختلف اکائونٹ ہولڈرز کی جانب سے خریدے گئے انعامی بانڈز کی تفصیلات ابھی تک ایف بی آر کو فراہم نہیں کی گئیں۔تمام بینکوں کے سربراہان کو یاد دہانی کرائی ہے کہ بانڈ ہولڈرز کی تفصیلات فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط کے تحت بھی مطلوب ہیں۔

ایسے اکانٹ ہولڈرز کی رقوم انکم ٹیکس گوشواروں میں بھی ظاہر نہیں ہو رہی، بانڈ واشنگ کے تحت ٹیکس ادائیگی کو چھپایا جا رہا ہے اور ود ہولڈنگ ٹیکس ادا نہیں کیا جا رہا۔کمپنیوں کی فنانشل اسٹیٹمنٹ اور ریکارڈ کے مطابق ایسی رقوم آف بیلینس شیٹ کے طور پر ظاہر ہوتی ہیں، لین دین کے نظام کو ریگولیٹ کرنے کے لیے تمام دولت اور ود ہولڈنگ کو قانون کے تحت ظاہر کرنا ضروری ہے۔مراسلے میں بینک سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں ضروری معلومات فوری فراہم کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…