پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت مزید کم ہوگئی،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں بڑااضافہ، سونا مہنگاہوگیا

28  اکتوبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکواتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی33700اور33800کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 23ارب38کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت20.61فیصدکم جبکہ65.01فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت اور فروخت کے دباؤ کے باعث کاروبار کا آغاز

منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس33572پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعد اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے مواصلاتی،توانائی،سیمنٹ،فوڈزاوردیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور دورن ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس کی 34000کی حد بھی بحال ہوگئی تاہم ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال اور مولانافضل الرحمن کے آزادی مارچ کے حوالے سے مقامی سرمایہ کار گروپوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤ کاسلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس204.13پوائنٹس اضافے سے33861.59پوائنٹس پر بندہوا۔پیر کومجموعی طورپر343کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے223کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،102کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 23ارب38کروڑ12لاکھ47ہزار258روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی

مالیت بڑھ کر66کھرب62ارب96کروڑ15لاکھ86ہزار590روپے ہوگئی۔پیرکومجموعی طور پر13کروڑ56لاکھ33ہزار699شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت3کروڑ52لاکھ23ہزار955شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے سروس انڈسٹری لمیٹڈکے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت34.17روپے اضافے سے717.72روپے اور

صنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت25.25روپے اضافے سے530.25روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت94.99روپے کمی سے1805.01روپے اوربھنیروٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت19.98روپے کمی سے835.02روپے ہوگئی۔پیرکوپاک انٹرنیشنل بلک کی سرگرمیاں 1کروڑ26لاکھ73ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت20پیسے اضافے سے10.39روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی

سرگرمیاں 76لاکھ52ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت90پیسے اضافے سے16.79روپے ہوگئی۔پیر کوکے ایس ای30انڈیکس102.57پوائنٹس اضافے سے15840.46پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس386.53پوائنٹس اضافے سے55155.92پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس86.13پوائنٹس اضافے سے24543.78پوائنٹس پربندہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 18پیسے کی کمی،

جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 18پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.00روپے سے گھٹ کر155.82روپے اورقیمت فروخت156.10روپے سے گھٹ کر155.92روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں

امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.80روپے اورقیمت فروخت156.10روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں 50پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں بھی50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید172.00روپے سے بڑھ کر172.50روپے اورقیمت فروخت174.00روپے سے بڑھ کر174.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید199.00روپے سے گھٹ کر199.50 اورقیمت فروخت201.00روپے سے بڑھ کر201.50روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں باالترتیب5،5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.35روپے سے بڑھ کر41.40روپے اورقیمت فروخت41.65روپے سے بڑھ کر41.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.35روپے سے بڑھ کر42.40روپے اورقیمت فروخت42.65روپے سے بڑھ کر42.70روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت میں 20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.00روپے سے بڑھ کر22.20روپے اور قیمت فروخت23.00روپے سے بڑھ کر23.20روپے ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا500روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں

فی اونس سونے قیمت1504ڈالرسے گھٹ کر1502ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے اور10گرام قیمت میں 429روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت87500روپے سے بڑھ کر88000روپے اوردس گرام سونے کی قیمت75017روپے سے بڑھ کر75446روپے ہوگئی۔پیر کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1020روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت874.48روپے پرمستحکم رہی۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…