کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے فلورملز اور آٹا چکیوں کو سرکاری گندم کے کوٹے کا نوٹی فکیشن جاری کردیاہے، کوٹہ استعمال نہ کرنے والی فلور ملز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا، اس حوالے سے محکمہ خوراک نے گندم کے بحران پر قابو پانے کے لیے فلورملز، آٹاچکیوں کو
سرکاری گندم جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق گندم کے بحران کی وجہ سے فائنآٹا55 روپے اور چکی کا آٹا60روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے، سندھ حکومت نے فلورملز اور آٹاچکیوں کو گندم کا کوٹہ جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے چھ اضلاع کو41000ہزار ٹن گندم اکتوبر کے کوٹے میں جاری کی جارہی ہے، نوٹی فکیشن میں تنبیہ کی گئی ہے کہ جو فلور ملز مختص کردہ کوٹہ استعمال نہیں کرے گی اسے بحق سرکار ضبط کرلیا جائے گا۔