کراچی (این این آئی)سیاسی افق پر بے یقینی اور ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال،کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکوپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس8 بلائی نفسیاتی حدیں کھوبیٹھا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے1کھرب27ارب41کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت13.06فیصدزائد جبکہ89.17فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،کیمکل،سیمنٹ،
جوجمعہ کی نسبت1کروڑ50لاکھ56ہزار980شیئرزز
پیرکوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 1کروڑ12لاکھ شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت19پیسے کمی سے3.68روپے اورلوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں 98لاکھ85ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت15پیسے کمی سے15.93روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس397.18پوائنٹس کمی سے15431.45پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1314.83پوائنٹس کمی سے53274.64پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس469.32پوائنٹس کمی سے23984.51پوائنٹس پربندہوا۔
انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں 9پیسے اور قیمت فروخت میں 15پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں 9پیسے اور قیمت فروخت میں 15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.97روپے سے گھٹ کر155.88روپے اورقیمت فروخت156.07روپے سے گھٹ کر155.92روپے ہوگئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.70روپے اورقیمت فروخت156.20روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت خریدمیں 10پیسے اور قیمت فروخت میں 1.10روپے کی کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 1.40روپے اور قیمت فروخت میں 40پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید173.30روپے سے گھٹ کر173.20روپے اورقیمت فروخت175.30روپے سے گھٹ کر174.20روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید199.80روپے
سے بڑھ کر201.20روپے اورقیمت فروخت201.80روپے سے بڑھ کر202.20روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں 5پیسے کا اضافہ، قیمت فروخت اوریواے ای درہم کی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں 5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.30روپے سے بڑھ کر41.35روپے اورقیمت فروخت41.60روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت42.55روپے سے بڑھ کر42.60روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.20روپے اور قیمت فروخت23.30روپے پر مستحکم رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک ڈالرکااضافہ،
جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا300روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیرکوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کی قیمت میں 1ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت 1491ڈالر سے بڑھ کر1492ڈالر ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے اور10گرام قیمت میں 257روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت86900روپے سے بڑھ کر87200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74503روپے سے بڑھ کر74760روپے ہوگئی۔پیرکو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم ر ہی۔