بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

تاجروں سے نتیجہ خیز مذاکرات شروع نہ کرنا تشویش کا باعث ہے ، صدر آل پاکستان انجمن تاجران

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ دنیا کے مہذب معاشروں میں حکومت یا اس کے ادارے ’’ میں نہ مانوں ‘‘ کی رٹ نہیں لگاتے بلکہ بڑے دل اور کھلے ذہن کیساتھ مذاکرات کر کے مسائل کو حل کرتے ہیں ،تاجروں سے نتیجہ خیز مذاکرات شروع نہ کرنا تشویش کا باعث ہے اور اس سے معیشت کا نقصان ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں تاجر

رہنمائوں کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل محبوب سرکی ،لاہور کے صدر میاں طارق فیروز ، ظہیر اے بابر، نعیم بادشاہ سمیت مختلف مارکیٹوں کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔ اشرف بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کو تاجروں کے معیشت میں واضح کردار کے حوالے سے کوئی شک و شبہ ہے تو اعدادو شمار کا جائز ہ لے حقائق سے آگاہی حاصل کرے۔ تاجروں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کسی طور پر قابل قبول نہیں اور ہم اپنے حقوق کا دفاع کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کو شک کی نگاہ سے دیکھنے کا سلسلہ ترک کرے اور فی الفور نتیجہ خیز مذاکرات شروع کئے جائیں تاکہ حالات پوائنٹ آف نو ٹرن کی طرف نہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 30لاکھ سے زائد تاجر ہیں جو نہ صرف مہنگے یوٹیلٹی بلز کیساتھ ٹیکسز کی ادائیگی اور لاکھوں لوگوں کو روزگار کی فراہمی کا بھی بڑا ذریعہ ہیں لیکن بد قسمتی سے ادارے انہیں کسی خاطر میں نہیں لاتے اور اسی وجہ سے ہم اپنے مطالبات منظور کرانے کیلئے احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…