پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

ڈالر کی قیمت کے تعین کیلئے آئی ایم ایف نے کوئی ہدف نہیں دیا،گورنرسٹیٹ بینک

datetime 28  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گورنرسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقرنے کہاہے کہ حکومتی کوششوں سے کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم ہورہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے تو عالمی برادری سے بار بار مالی امداد لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ڈالر کی قیمت کے تعین کیلئے آئی ایم ایف نے کوئی ہدف نہیں دیا۔ مارکیٹ کی بنیاد پر قیمت کا تعین ہورہا ہے۔خصوصی انٹرویوکے دوران گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہاکہ معیشت کی سمت درست ہوگئی ہے، کرنٹ اکائونٹ خسارہ بھی کم ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ2015میں جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کا

صرف ایک فیصد تھا، 2018میں دو ارب ڈالر ماہانہ تک پہنچ گیا تھا ۔ ہماری کوششوں سے کم ہوگیاہے۔ڈاکٹر رضا باقر نے بتایا کہ صرف پاکستان کی برآمدی مالیت ہی نہیں کم ہورہی ۔ حریف ممالک کی صورتحال بھی ایسی ہی ہے، چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شرح مبادلہ میں استحکام اہم چیلنج ہے۔ بینکوں سے مشاورت کرکے بتادیاہے کہ اب مرکزی بینک ڈالر کی قیمت طے نہیں کرے گا۔گورنر سٹیٹ بینک نے کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر زیادہ ہوں گے تو معاشی بحران کے باوجود عالمی برادری سے مالی امداد لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…