کراچی (این این آئی)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیرکو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 2پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈا لر کی قیمت خرید 156.30روپے سے کم ہو کر156.28روپے اور قیمت فروخت156.40روپے
سے کم ہو کر156.38روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.80روپے اور قیمت فروخت 156.30روپے پر برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 171.50روپے اور قیمت فروخت173.50روپے پر مستحکم رہی اسی طرح برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 193.50روپے اور قیمت فروخت195.50روپے پربدستور مستحکم دیکھی گئی۔