نیویارک (این این آئی) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے واضح کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر ٹیرف لگانے سے تجارتی خسارے کا مسئلہ حل نہیں ہوگا اور نہ ہی شرح سود میں کمی سے امریکی ڈالر کمزور ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری کئے
گئے ایک بیان میں آئی ایم ایف کے چیف اقتصادیات کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک اپنی مقامی صنعت کو نقصان پہنچائیں گے۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ صارفین اور صنعت کاروں کے لیے قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کاروباری اعتماد، سرمایہ کاری اور عالمی سپلائی نظام بری طرح متاثر ہوگا۔