منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عید کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، تاجروں کے رابطے تیز

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)تاجر تنظیموں نے اپنے مطالبات کے حق میں عید الا ضحی کے بعد ملک گیر سطح پر 2یا 3دن کی مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کیلئے باہمی رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ شروع کردیا ‘تاہم تاریخ کا تعین ہو جانے پر ہڑتال کا اعلان کردیا جائیگا۔گزشتہ 15 دنوں سے ایک مرتبہ پھر ہڑتال کے لیے جاری رابطوں میں مزید تیزی آچکی ہے ۔منگل کو صدر مرکزی انجمن تاجران پنجاب ملک شاہد غفور پراچہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں ٹیکسوں کی بھر مار کے نتیجے میں اس وقت کاروباری سرگرمیاں دم توڑ چکی ہیں نئی سرمایہ کاری نہیں ہورہی۔

رئیل سٹیٹ کے شعبہ پر مکمل جمود طاری ہے اور عملاً لک کی معیشت کا چلتا پہیہ رک چکا ہے۔ایسی صورتحال میں جب کاروباری مراکز میں چھٹی کا سماں ہے اور تاجر طبقے کیلئے اپنے اخراجات تک پورے کرنا ناممکن ہو کررہ گیا ہے تو ایک مرتبہ پھر ہڑتا ل کرنے کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں ۔ملک شاہد غفور پراچہ نے بتایا کہ عیدلاالضحی کے بعد ہڑتال کرنے کے فیصلے پر اتفاق رائے ہوچکا ہے ‘تاہم تاریخ کے تعین اور دو یا تین دن کی ہڑتال بارے فیصلہ ہونا باقی ہے اور اس مرتبہ ہڑتال پہلے سے بھی زیادہ کامیاب ہوگی کیونکہ تاجر طبقہ سخت مایوسی کا شکار ہو کررہ گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…