جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ایف بی آ ر نے جائیداد کی نئی قیمت کا تعین کرلیا جائیدادوں کی قیمت میں بڑا اضافہ

datetime 24  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی کے لیے جائیداد کی نئی قیمت کا تعین کرلیا جس کے تحت جائیدادوں کی قیمت میں 66 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ایف بی آر نے کراچی میں جائیدادوں کو 11 کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے جس کے تحت رہائشی پلاٹس کی کم سے کم قیمت 3 ہزار روپے مربع یارڈ اور زیادہ سے زیادہ 65 ہزار روپے فی مربع یارڈ رکھی گئی ہے۔

کراچی میں تعمیر شدہ مکان کی زیادہ سے زیادہ قیمت 72 ہزار روپے فی اسکوائر یارڈ اور کم سے کم قیمت 4500 روپے فی اسکوائر یارڈ مقرر کی گئی ہے، اسی طرح کمرشل پلاٹ کی کم سے کم قیمت 3 ہزار روپے فی مربع یارڈ اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے فی مربع یارڈ مقرر کی گئی ہے۔شہر میں تعمیر شدہ کمرشل پلاٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 90 ہزار روپے فی مربع یارڈ اور کم سے کم قیمت 4500 روپے فی مربع یارڈ مقرر کی گئی ہے جبکہ انڈسٹریل پلاٹ کی کم سے کم قیمت 5 ہزار روپے فی مربع یارڈ اور زیادہ سے 10 ہزار مربع یارڈ مقرر کی گئی ہے۔ایف بی آر نے کراچی میں تعمیر شدہ انڈسٹریل پلاٹ کی کم سے کم قیمت 2760 روپے فی مربع یارڈ اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2780 روپے فی مربع یارڈ مقرر کی ہے۔کراچی میں فلیٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت 6500 فی مربع یارڈ اور کم سے کم قیمت 550 روپے فی مربع یارڈ مقرر کی گئی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جائیدادوں کی قیمت کے تعین کے بعد اے ون کیٹیگری رہائشی جائیدادکی قیمت میں 66 فیصد اور کیٹیگری اے ون میں کمرشل جائیداد کی قیمت میں 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔اے ون کیٹیگری میں اوپن رہائشی جائیداد میں فی مربع گز 23 ہزار روپے، رہائشی بلڈاپ پراپرٹی کی فی مربع گز قیمت میں24 ہزار اور کیٹیگری اے ون میں کمرشل اوپن پلاٹ کی قیمت میں 30 ہزا روپے تک اضافہ ہوا ہے۔کراچی میں کیٹیگری 2 میں رہائشی جائیداد کی قیمت 4600 روپے فی مربع گز، کیٹیگری 3میں رہائشی جائیداد کی قیمتوں میں 2800 روپے فی مربع گز، کیٹیگری 4 رہائشی جائیداد کی قیمت 2500 روپے فی مربع گز، کیٹیگری 6 میں جائیداد کی قیمت میں 420 روپے فی مربع گز، کیٹیگری 7 میں رہائشی جائیداد کی قیمت میں 8 ہزار روپے فی مربع گز، کیٹیگری 8 میں رہائشی جائیداد کی قیمت 800 روپے فی مربع گز جب کہ کیٹیگری 9 اور 10 میں رہائشی جائیداد کی قیمتمیں ایک ہزار روپے فی مربع گز اضافہ ہوا ہے اس کے علاوہ ایف بی آر نے اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، بہاولپور، فیصل آباد، گجرات، حیدرآباد، جھنگ، جہلم، لاہور، کوئٹہ، پشاور، مردان، ملتان، ساہیوال، سکھر ،گوجرانوالہ، سرگودھا گوادر کے لیے بھی پراپرٹیز کے نرخ جاری کردئیے ہیں،اسلام آباد میں رہائشی جائیداد کا کم سے کم نرخ 9 ہزار روپے فی یارڈ اور زیادہ سے زیادہ 94 ہزار 500 روپے فی یارڈ مقرر کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق جائیداد کی لین دین پر زائد وفاقی صوبائی ٹیکس دینا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…